0

آج کے دن ہم جمہوریت کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں، صدر مملکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہماری قوم کے مسائل کا حل ایک متحرک اور جامع جمہوری عمل میں مضمر ہے۔

یومِ جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن جمہوریت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے منا رہے ہیں۔ جمہوریت ایک منصفانہ معاشرے کی بنیاد ہے، شہریوں کو بااختیار بنانے اور سیاسی عمل میں شرکت کے فروغ میں جمہوریت کا اہم کردار ہے۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی جمہوری عمل کے لیے نمایاں خدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت حقوق کے تحفظ اور سیاسی، اقتصادی و سماجی شمولیت کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے۔ پارلیمنٹ مسائل کے حل اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے بنیادی ادارہ ہے۔

صدر زرداری نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم جمہوریت کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعادہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply