0

بانی پی ٹی آئی نے جو بیج بوئے ہیں اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے جو بیج بوئے ہیں اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔ وہ خیبرپختونخوا میں علیحدگی کی تحریک چلانے کا آپشن رکھنا چاہتے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں نفرتوں کی آگ بھڑکا رہے ہیں۔ ڈر ہے کہ خدانخواستہ یہ خیبر پختونخوا میں علیحدگی کی تحریک نہ چلا دیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جو بیج بوئے ہیں اس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔ کوئی صوبہ دوسرے پر لشکر کشی کی بات نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزیر دفاع نے تحریک انصاف اور علی امین گنڈا پور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جلسے میں جو گفتگو کی گئی وہ علیحدگی پسندوں کی زبان ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے پی میں علیحدگی کی تحریک چلانے کا آپشن رکھنا چاہتے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کے ذریعے ڈبل گیم کھیلی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے میڈیا سے معافی مانگ لی کیونکہ ان کی ضرورت ہے۔ یہ لوگ پاکستان مخالف بیانیہ کو تقویت دینا چاہتے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی تجویز پر کمیٹی تشکیل دی گئی اور اچھے ماحول میں تقاریر ہوئیں۔ پہلے اجلاس میں شرکت کی تھی لیکن ماحول دیکھ کر میں نے کمیٹی میں احتجاج اور واک آوٹ بھی کیا۔ قابل احترام لوگوں کی وجہ سے میں وہاں بیٹھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply