0

فیض حمید نےکس ادارے کے امور میں مداخلت کی کوشش کی؟تہلکہ خیز دعویٰ

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل(ر)فیض حمید پرالیکشن 2024 کے امور میں مداخلت کا الزام  ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فیض حمید نے الیکشن کمیشن کے امور میں مداخلت کی کوشش کی،فیض حمید نے الیکشن کمیشن کے سیکریٹری سے متعدد بار انتخابی امورسے متعلق کئی امیدواران کیلیے رابطے کیے۔

الیکشن کے بعد فیض حمیدنے الیکشن ٹریبونلز سے متعلق بھی مداخلت کرنے کی کوشش کی،الیکشن کمیشن نے انتخابات کے دوران اوربعدمیں متعلقہ ادارے کو فیض حمید کے کردار پر آگاہ کیا۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ فیض حمید اپنے آبائی حلقے اور کچھ قریبی رفقا کیلئے الیکشن کمیشن کی مددچاہتے تھے۔

فیض حمید کو اس وقت آرمی ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر کورٹ مارشل کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply