خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق چپریال میں باراتیوں کی پک اپ کھائی میں جاگری، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعے میں زخمی افراد کو مٹہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔