بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے ایک اور افسر سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے بعد سکیورٹی اداروں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے پوچھ گچھ مکمل کر لی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال بانی پی ٹی آئی کے سیل تک رسائی رکھتے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو کمرہ عدالت میں دوران سماعت بانی پی ٹی آئی سے سرگوشیاں کرتے بھی دیکھا گیا ، دونوں افسران پر بانی پی ٹی آئی کو موبائل رسائی دینے کا الزام بھی ہے، سکیورٹی اداروں نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال کا موبائل فون ریکارڈ حاصل کر لیا۔