تحریک انصاف کے 41 میں سے 38 ارکان نے بیان حلفی جمع کرا دیے، باقی 3 ارکان نے بذریعہ وٹس ایپ بیان حلفی بھیجے۔
ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ تینوں ارکان اس وقت بیرون ملک ہیں، ارکان کے بیان حلفی جمعرات کو الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے جائیں گے۔
تحریک انصاف نے خواتین اور اقلیتوں کی نئی فہرست مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور صوبوں کی مخصوص خواتین کی نشستوں کی نئی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔
نئی فہرست کی بانی تحریک انصاف سے منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے گی،