مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا سیاست سے مقابلہ کیا جانا چاہیے ،سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کارکردگی سے مقابلہ کرنا چاہیے ،پی ٹی آئی پر پابندی کافیصلہ کہاں ہوا اس کا جواب وزیراطلاعات دیں تو بہتر ہے۔
پچھلے2سال میں 2مرتبہ آئین کو دوبارہ لکھا گیا ہے ،مسلم لیگ ن کیخلاف فیصلہ دینے کیلئے آئین کو دوبارہ لکھنا پڑتا ہے،ماورائے قانون فیصلہ پانامہ کیس کی یاد دلاتا ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست کا فیصلہ اچھا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 9اپریل کی رات بانی پی ٹی آئی نے آئین توڑا تھا،عدم اعتماد کی تحریک آنے پر کوئی اسمبلی نہیں توڑ سکتا ،پی ٹی آئی نے عدلیہ اور بیوروکریسی کو تقسیم کیا۔پی ٹی آئی کا بیرون ملک سے میڈیا سیل چلتاہے۔