0

بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ لندن پلان تہس نہس ہو چکا، عوام لندن بھاگنے والوں پر خصوصی نظر رکھیں۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہ شہباز شریف اور مریم نواز اپنی جعلی سلطنت کو دُم سے پکڑنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، دونوں کے ہاتھوں میں صرف دُم ہی بچی ہے ، سلطنت ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بار پلیٹ لیٹس گرنے کے بہانے نہیں چلیں گے، فرائی پین سے کپڑے استری کرنے کا ڈرامہ سیزن بھی شروع ہونے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد جعلی سلطنت کی بنیادیں ہل گئیں، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے آنا ابھی باقی ہیں، ٹریبونل کے انصاف پر مبنی فیصلوں سے فارم 47 کا سارا کچا چٹھا کھل جائے گا۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply