ذرائع کے مطابق حکومتی اخراجات اور اداروں کے حجم کو کرنے کے لئے وزیراعظم نے اعلی سطحی کمیٹی بنا دی، وزیر خزانہ کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی غیر ضروری اداروں کو بند کرنے، وزارتوں کے ضم کرنے اور اداروں کو صوبوں کو منتقلی بارے کام کرے گی، کمیٹی اداروں کی منیجمنٹ پرائیویٹ سیکٹر کو دینے،اداروں پر عالمی قوانین کے نفاذاور دیگر معاملات کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کمیٹی ملازمین کے مستقبل بارے،اداروں کی اصلاحات اور ورکنگ موڈ بارے اپنی سفارشات دے گی، وزیراعظم نے اعلی سطحی کمیٹی کو واضح پالیسی اور ایکشن پلان مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، کمیٹی 75 دنوں میں اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
کمیٹی اراکین میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے علاوہ احسن اقبال، بلال کیانی،ڈاکٹر فرخ سلیم، احد چیمہ،سیکرٹری پاور ڈاکٹر قیصر بنگالی اور سیکرٹری کابینہ ڈویژن بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومتی اخراجات کم کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر جہانزیب کی کمیٹی نے اپنی سفارشات وزیراعظم کو دیں تھیں۔