آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا ازسرِ نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق پہلےمرحلےمیں اچھی کارکردگی نہ دکھانے والے کرکٹرزکی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ہو گی جبکہ کئی کرکٹرزکو سینٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔
قومی کرکٹرز کو گزشتہ برس یکم جولائی سے 3 برس کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔ جس میں کھلاڑیوں کی بھاری تنخواہیں مقرر کی گئی تھیں۔
قومی ٹیم ایشیا کپ، آئی سی سی ورلڈ کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بری طرح ناکام رہی، اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی کسی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔