پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 33 لاکھ بکرے اور ساڑھے 28 لاکھ گائیوں کی قربانی کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 65 ہزار بھینسیں اور 99 ہزار اونٹ بھی عید قرباں پر ذبح ہوں کیے جائیں گے۔ ملک میں 3 لاکھ 85 ہزار بھیڑوں کے بھی قربان ہونے کا تخمینہ ہے۔
پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن نے کہا گائے کی کھال ایک ہزار 500 اور بکرے کی کھال 425 روپے رہنے کا اندازہ ہے۔ گائے کی کھالیں 4 ارب 29 کروڑ روپے تک رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ بکرے کی کھالیں ایک ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے تک رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:
ایک اندازے کے مطابق جانور مہنگے ہیں جس کی وجہ سے اس سال زیادہ تر لوگ حصہ ڈالنے کو ترجیح دیں گے۔
رواں سال قربانی کے جانوروں کی کھالیں 6 ارب روپے کی ہوں گی۔ کیمیکل پروسیسنگ کے بعد کھالوں کی مالیت 18 ارب روپے ہوگی۔ چمڑا ویلیو ایڈ ہو کر جیکٹ، جوتا یا کچھ اور بناکر بیچیں تو مالیت 35 ارب روپے تک پہنچے گی۔









