وزیراعظم شہبازشریف نے کامرہ ایئر بیس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معرکہ حق میں بھارتی طیاروں کو تباہ کرنے والے شاہینوں سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف ،ایئر چیف اور نیول چیف کے علاوہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزرا خواجہ آصف،احسن اقبال اور عطاتارڑ ہمراہ تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے شاہینوں نے فضائی معرکے میں بھارتی برتری کا خواب چکنا چور کیا اور دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ قوم کو اپنے شاہینوں پر فخر ہے۔









