0

پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مضبوط کیا، عالمی جریدہ

اسلام آباد: بین الاقوامی جریدے نے لکھا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مضبوط کیا۔

بین الاقوامی جریدے “دی ڈپلومیٹ” نے بھی پاکستان کی سفارتی کامیابی اور بھارت کی ناکامی کو تسلیم کر لیا۔

دی ڈپلومیٹ نے لکھا کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ میں عسکری میدان میں ناکامی ہوئی۔ اور بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی سخت خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی نے ثابت کر دیا کہ وہ اپنے دفاع کے لیے تیار ہے۔

جریدے نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے سیاسی بصیرت اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو مزید مضبوط کیا۔ بین الاقوامی برادری بالخصوص امریکہ بھی پاکستانی مؤقف کا معترف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 

بین الاقوامی جریدے نے لکھا کہ پاک چین کے دفاعی اشتراک سے بھارتی ایئرفورس کو شدید نقصان پہنچا۔ اور عالمی سطح پر رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے باعث شرمندگی بنی۔ بھارت پہلگام حملے میں پاکستان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا۔ اور پاک فوج کی حکمت عملی اور عالمی سفارتی حمایت نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply