لاہور: آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح پر قومی ایئرلائن پی آئی اے نے خوشی منانے کا منفرد اندازاپنایا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائیرلائن نے تمام ملکی وغیرملکی پروازوں میں کیک کاٹ کرجشنِ فتح منانے کا آغازکردیا ہے۔
ترجمان کے مطابق اندرونِ ملک پروازوں کے علاوہ بین الاقوامی روٹس جیسے ٹورانٹو، فرانس، عرب ممالک اور دیگرشہروں کی پروازوں میں بھی مسافروں کی دورانِ پرواز خصوصی تواضع کی جا رہی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قوم کے فخراورسپاہ کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے، مسافروں نے بھی اس خوشی میں پی آئی اے کے عملے کیساتھ شریک ہو کرخوشی کا اظہار کیا۔









