ذرائع کے مطابق جناح اسپتال میں زیر علاج شخص نومبر2020 میں سعودی عرب سے کراچی آیا،بے ہوش معمر شخص کی جیب سے ایک بھارتی خاتون کا پاسپورٹ بھی ملا ہے۔
ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تحقیق کے مطابق بھارتی خاتون بھی نومبر2020 میں پاکستان آئی تھی، بھارتی خاتون نے سعودی عرب سے کراچی کیلئے سفر بھی کیا۔
بھارتی خاتون جامشورو سندھ اوراسلام آباد کا ویزہ لے کرپاکستان آئی ،خاتون کے پاسپورٹ میں حیدرآباد اے پی بھارت کا پتہ درج ہے،خاتون کا بھارتی پاسپورٹ جدہ سے جاری کیا گیا تھا۔
خاتون مقامی فون نمبر بھی استعمال کرتی رہی ،متعلقہ اداروں نے بھارتی خاتون کی تلاش شروع کردی ہے،متعلقہ شخص کے ہوش میں آنے پرمزید تحقیق کی جائے گی۔
اکہترسالہ شخص کراچی پارکنگ پلازہ کے قریب کل رات بے ہوشی کی حالت میں ملا تھا ، دوسری جانب انکے کزن شیر خان پانورنے ہم انویسٹی گیشن ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عزیزالدین کی اہلیہ بھارتی شہری ہیں اور ویلڈ ویزا پر پاکستان رہتی ہیں۔
عزیزالدین کی شادی 2005 میں ہوئی،انکی دوبیٹیاں ہیں،وزارت داخلہ میں عزیزالدین کی اہلیہ کی شہریت کا کیس بھی زیرالتوا ہے۔









