0

دبئی لیکس، جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ کہاں سے کمایا، شبر زیدی

ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے دبئی پراپرٹی لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاستدان یہ بتائیں کہ جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ پیسہ کہاں سے کمایا؟

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی مالیت 20 ارب سے زیادہ ہے، جن پیسوں سے جائیدادیں خریدی گئیں وہ پیسے کہاں سے آئے؟ یہ واضح نہیں۔

سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ دبئی حکام سے کہا تھا جن پاکستانیوں کے پاس اقامے ہیں ان کی فہرست دیں، میرے لسٹ مانگنے پر دبئی حکام شکایت لے کر عمران خان کے پاس پہنچ گئے۔

شبر زیدی نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کل ہم ان سے ایک ارب ڈالر لے کر آئے،ان سے پنگا نہ لو۔ سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ دبئی لیکس پہلا اوور ہے، 20 اوور کے میچ کے 19 اوور باقی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply