محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خاران،قلات، خضدار، مستونگ، زیارت اورکوئٹہ میں بارش کی توقع ہے۔
کرم، دیر اور سوات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ملک کے چند علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔
آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔