تفصیلات کے مطابق 12 کنال پر مشتمل آغوش سینٹر میں 168 اورفن بچوں کی گنجائش موجود ہے۔ رواں ماہ 40 مزید بچوں کی شمولیت کے بعد رہائشی بچوں کی تعداد 112 تک پہنچ جائے گی۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورفن آغوش میں رہائش پذیر بچوں کا تعلق ٹنڈواللہ یار، حیدرآباد، میرپورخاص، سانگھڑ اور عمرکوٹ سے ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے آغوش قائم کرنے کا مقصد اورفن بچوں کی مدد کرتے ہوئے انہیں تعلیم، صحت، رہائش سمیت دیگر ضروریات زندگی فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اورفن بچوں کو اخلاقی تربیت اور خوداعتمادی دے کرانہیں پاکستان سمیت انسانیت کے لیے ایک کارآمد اثاثہ بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا کہ 2005 کے زلزلے کے نتیجے میں یتیم ہونے والے بچوں کے لیے اٹک میں پہلے آغوش ہوم کی بنیادرکھی گئی تھی اور پھر یہ سلسلہ پورے پاکستان میں پھیل گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں 22 آغوش ہومز سینٹرز فنگشنل جبکہ 8 آغوش سینٹرز زیرتعمیر ہیں۔ غازی انطیب ترکی میں الخدمت فانڈیشن کے زیرانتظام شام کے اورفن بچوں کے لیے آغوش ورکنگ کر رہا ہے جبکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں الخدمت آغوش کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔