رحیم یار خان: پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں ٹریفک حادثے کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس کا ٹائر پھٹ گیا تھا جس کی وجہ سے بس بےقابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے موٹروے ایم فائیو اقبال آباد انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔
بس اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس نے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا، پولیس رپورٹ کے مطابق بس کو حادثہ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔