0

افغانستان اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کاصفایا کرے،گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سی پیک سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہکلہ ڈی آئی خان روڈ تعمیر کی گئی ،صوبائی حکومت وفاق کیساتھ ملکر سی پیک سے استفادہ کیلئے کام کرے۔

خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت سی قربانیاں دی ہیں،افغانستان میں چھوڑاگیا اسلحہ ہمارے خلاف استعمال ہورہا ہے،افغانستان اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کاصفایا کرے۔

علاوہ ازیں کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری محمد ریاض نذیر نے  گورنر ہاؤس میں گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات کی،ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے پیشہ ورانہ امور و فرائض پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات قابل تحسین ہیں، فرنٹیئر کانسٹیبلری ایک بہترین پیشہ ورانہ فورس ہے۔

امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا مثالی کردار ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply