0

پنجاب نے بڑا بھائی ہونے کا بہت نقصان اٹھایا، لیکن اف نہیں کی، خواجہ سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پنجاب نے بڑا بھائی ہونے کا بہت نقصان اٹھایا، لیکن اف نہیں کی،کبھی بھی کسی کا حق نہیں کھایا مگر اس پر ہر دور میں الزام لگا۔

اپنے حلقہ میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خراب کرنے میں تمام صوبوں سے حکمران طبقہ شامل ہے، پنجاب میں کام جبکہ بلوچستان میں لوٹ مار ہوتی ہے۔

مزید بولے کہ پنجاب نے ہر مرتبہ اپنا پیٹ کاٹ کر دوسرے صوبوں کی مدد کی، جب بٹوارہ ہوا، خون پنجابیوں کا بہا، ہمیشہ پاکستان کی بات کی، اب الزامات بند ہونے چاہیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر کو ملک فیروز خان نون نے خرید کا پاکستان میں شامل کیا، پنجاب نے ملک کی آمدن کا 58 فیصد دیا، وفاق سے واپسی 51 فیصد کی ہوتی ہے،اب بھی اگر پنجاب قصور وار ہے تو پھر کیا کہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply