وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی رقم عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق بچت کی رقم بلوچستان کی شاہراہ این25 کی بحالی پر خرچ ہوگی،وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ این25 کی بحالی موٹروے معیار پر کی جائے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے جارہی ہیں ہم نے سوچا کہ اسے برقرر رکھیں گے،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی عوام کو منتقل نہیں کریں گے،ان پیسوں سے قوم کےزخموں پر مرہم رکھیں گے۔
کچھی کینال فیز 2 کی تکمیل بھی بچت رقم سے کی جائے گی،بلوچستان کی سیکڑوں ایکڑ زمین سیراب ہوگی،وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بلوچستان کیلئے منصوبوں پر شکریہ اداکیا۔