خواتین اورکمزور طبقات کے تحفظ کی جانب اہم پیش رفت، پنجاب ایسڈ کنٹرول بل 2025 قائمہ کمیٹی میں منظور کرلیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی و چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویزبٹ نے بل ترمیم کے بعد جمع کروایا تھا، ان کے مطابق تیزاب گردی روکنے کیلئے مؤثر قانون سازی کی ضرورت ہے۔
حنا پرویزبٹ کا کہنا ہے کہ خواتین پرتیزاب حملوں کی روک تھام اولین ترجیح ہے، خواتین کے تحفظ کے لیے قانون سازی میرا مشن ہے، خواتین کے حقوق کی قانون سازی جاری رکھوں گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ایسڈ کنٹرول بل خواتین کی سلامتی کی جانب اہم قدم ہے، تیزاب کی غیر قانونی فروخت اب برداشت نہیں کی جائے گی، ہرعورت کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، مجرموں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین پر حملے روکنے کیلئے حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی نے بل کی منظوری کو تاریخی قرار دیا۔









