0

وفاقی حکومت موجودہ این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے،خیبر پختونخوا حکومت

خیبر پختونخوا حکومت نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت جلد سے جلد موجودہ این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس ہوا،وفاقی وزیر خزانہ ، وزیر آبی وسائل سمیت متعلقہ وفاقی سیکریٹریز نے شرکت کی۔

پن بجلی منافع کی مد میں وفاق کے ذمے بقایاجات، این ایف سی ایوارڈ ، ضم اضلاع ترقیاتی فنڈز کی فراہمی پرگفتگو ہوئی ،اس موقع پر خیبر پختونخوا حکومت نے کہا کہ سابقہ قبائلی علاقوں کا صوبے میں انضمام کیا گیا، لیکن مالی انضمام ابھی تک نہیں ہوا۔

آبادی کے تناسب سے این ایف سی میں صوبے کا حصہ 19.46 بنتا ہے،وفاقی حکومت جلد سے جلد موجودہ این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کرے،وفاق کی طرف سے اے آئی پی پروگرام کے لئے کمیٹی کی تشکیل غیر قانونی اقدام ہے۔

وفاقی حکام نے یقین دہانی کرائی کہ ضم اضلاع کے فنڈز کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں گے،اس موقع پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم نہ کوئی غیر قانونی مطالبہ کر رہے ہیں نہ ہی کچھ اضافی مانگ رہے ہیں۔

این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کے لئے وفاقی حکومت جلد اجلاس بلائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply