0

ترجمان سندھ حکومت نے اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی سے استعفے کا مطالبہ کردیا

میئرسکھر اور ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن سے بھاگنے والے لوگ ہیں،سکھر کی نظامت 4 سال ایم کیو ایم کے پاس رہی،ان 4 سال میں سکھر میں کوئی ایک ا سکیم دکھائیں،ایم کیو ایم کی سیاست وزارتوں اور حکومت کاحصہ بننے تک محدود ہے۔

پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے ،ایم کیو ایم سکھر میں اپنے میئر کے کوئی 4منصوبے گنوا دے، میں استعفیٰ دے دوں گا،جب ایم کیو ایم کےپاس میئر شپ تھی تو ملازمین کو 28ماہ تک تنخواہیں نہیں ملیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیرس میں 12 مئی کو کانفرنس ہورہی ہے، 900میں سے صرف 4 شہر ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئے ہیں،سکھر کوبھی ان 4شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply