0

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ گوادر سے ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی گیس پائپ لائن بنا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ ایک واقعہ ہوا تھا مگر اب تعلقات مستحکم ہیں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ اسرائیل فلسطین جنگ کے اثرات پوری دنیا میں جائیں گے، جو بڑے ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کررہے ہیں یہ آگ ان کو بھی لپیٹ میں لے گی۔ جبکہ پاکستان پر بھی اس کے اثرات ہوں گے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ اسرائیل کی طرف سے ایک خود مختار ملک کے سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد ایران کو کارروائی کا مکمل حق تھا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی جنگ اقتدار میں حصے کی ہے، کیونکہ مولانا فضل الرحمان، محمود اچکزئی اور دیگر گزشتہ اتحادی حکومت میں ہمارے ساتھ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply