0

آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا

آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے کل سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایسوسی ایشن کا کہنا  ہے کہ انتطامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف 16 اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی ۔

پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل گلگت بلتستان،راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں معطل رہے گی ،ملک کے تمام ہوائی اڈوں کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی معطل رکھی جائے گی۔

ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا،پی ایس او حکام اور ڈی سی اسلام آباد کو نوٹس بھجوائے کوئی جواب نہیں ملا۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ میٹررائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے،ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔مطالبات کی منظوری تک سپلائی معطل رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply