پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سابق چیئرمین پرویز خٹک نے سیاست میں واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے ، پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ کئی بار ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
اس حوالے سے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حالات کو دیکھ کر لائحہ عمل طے کرونگا، موجودہ حکومتوں کو خاموشی سے دیکھ رہا ہوں۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کتنی ترقی کرتا ہے اب پتہ چلے گا، نوشہرہ کیلئے 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے منظور کئے تھے جو واپس ہوگئے، رواں سال حالات کو دیکھ کرسیاست میں آنے کا فیصلہ کر سکتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال میڈیا سے دوری اختیار کی ہے، سوشل میڈیا پر مجھے جس طرح تنقید کا نشانہ بنایا گیا وہ افسوسناک ہے۔