0

تحریک انصاف نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے انتخابی نتائج پھر چیلنج کر دیئے

پاکستان تحریک انصاف نے مبینہ دھاندلی پر اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں کے انتخابی نتائج کو پھر چیلنج کر دیا۔

‏پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں کے نتائج  کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی۔

‏این اے46 اسلام آباد  سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل،  این اے47 سے شعیب شاہین اور این اے 48 سے علی بخاری نے نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا۔

پی ٹی آئی کے تینوں امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل سے مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار دئیے گئے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی استدعا کی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply