انسداددہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کر لی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فواد چوہدری کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، سابق وزیر اہلیہ حبا فواد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا اور پولیس کو فواد چوہدری کی گرفتاری سے روک دیا۔