0

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز ، شاہین آفریدی کی پہلے 2 میچوں میں شرکت مشکوک

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کاکول میں ٹریننگ کیمپ کے بعد شاہین آفریدی بائولنگ ردھم حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل رسک نہیں لینا چاہتے۔ اسلئے وہ پہلے دو میچوں میں نہیں کھیلیں گے۔

شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف ممکنہ طور پر راولپنڈی میں ایک اور لاہور میں آخری 2 میچز کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 18 اپریل کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply