ڈالر کی تنزلی جاری ، روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی ، دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت مزید 16 پیسے گر گئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 78 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 94 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھی گئی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 96 پوائنٹس کمی سے 70 ہزار218 کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ 9 اپریل کو اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔