0

پٹرول 8 ، ڈیزل 2 روپے مہنگا ہونے کا امکان

عالمی سطح پر قیمتوں میں تبدیلی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں اضافے کے منصوبے کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آج پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔ پیٹرول کی قیمت 298 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب غیر سرکاری رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت پٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے آج 15 اپریل کی رات  کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply