0

بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ، چترال میں بجلی اور فون سروس معطل

مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد ، خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشنگوئی کر دی۔

موسمیات نے شمالی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب لوئر چترال میں آج 15 اپریل سے 17 اپریل تک تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں ، مسلسل بارشوں کے باعث بجلی اور فون سروس بھی معطل ہو چکی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعیلمی ادارے لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کے خدشے کے پیش نظر بند کیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی جانب سے جاری نوٹیفکیش کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) لوئر چترال نے درخواست کے ذریعے اسکولوں کو بند کرنے کی تجویز دی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ موسمی حالات میں اساتذہ اور طلبا و طالبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع لوئر چترال کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 3 دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر مستونگ کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ،بارشوں سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply