0

ہیلمٹ، انڈیکیٹر اور بغیر سائیڈ ویو مرر موٹر سائیکل والوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے بغیر ہیلمٹ، انڈیکیٹر ، فرنٹ و بیک لائٹس اور بغیر سائیڈ ویو مرر موٹر  سائیکل سواروں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل چلانے والے ہیلمٹ، ا نڈیکیٹر، فرنٹ و بیک لائٹس کا خیال رکھیں۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، کہا گیا کہ ہیلمٹ، سائیڈ ویو مرر، انڈیکیٹرز کی افادیت سے متعلق آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔

مرزا فاران بیگ نے کہا کہ شاہراہوں پر حادثات میں بڑی تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے، سائیڈ ویو مرر اور ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply