وزارت توانائی نے کے الیکٹرک صارفین سے 8 مختلف قسم کے ٹیکسز وصول کیے جانے کا اعتراف کر لیا،صارفین سے 4 مختلف قسم کے جی ایس ٹی وصول کئے جاتے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جی ایس ٹی، مزید جی ایس ٹی، اضافی جی ایس ٹی اور خوردہ فروش جی ایس ٹی کی مد میں وصولی کی جا رہی ہے۔
کے الیکٹرک صارفین سے گزشتہ ایک سال کے دوران نارمل جی ایس ٹی کی مد میں 102 ارب 43 کروڑ روپے وصول کیے گئے،صارفین نے مزید جی ایس ٹی کی مد میں 3 ارب 14 کروڑ، اضافی جی ایس ٹی کی مد میں 11 ارب 87 کروڑ روپے ادا کیے۔
صارفین سے کے الیکٹرک نے خوردہ فروش جی ایس ٹی کی مد میں 1 ارب 83 کروڑ روپے وصول کیے،صارفین نے انکم ٹیکس کی مد میں 30 ارب 26 کروڑ روپے ادا کیے۔
کے الیکٹرک صارفین سے ود ہولڈنگ نیٹ میٹررنگ کی مد میں 61 کروڑ اور ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں 1 ارب 15 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔









