0

مذاکرات حکومت سے ہو رہے ہیں، کہیں اور کوئی بات نہیں ہو رہی، بیرسڑ گوہر خان

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے مذاکرات صرف حکومت کے ساتھ ہو رہے ہیں، دعا کریں کہ مذاکرات کامیاب ہوں۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ پارلیمانی کمیٹی ہی مذاکرات کررہی ہے، کہیں اور کوئی بات نہیں ہو رہی، میں ہمیشہ قائل رہا ہوں کہ مذاکرات ہونے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل ڈھونڈ کر بہتری کی طرف جانا چاہیے، کل مذاکرات کا تیسرا دور ہو گا،ہمارے مطالبات 2 ہی ہیں، تحریری طور پر دے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے پیشرفت ہو گی، حکومت کا ردعمل دیکھیں گے۔نیک نیتی، کھلے دل اور سنجیدگی کیساتھ بیٹھیں گے تو بات آگے بڑھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply