0

وزارت پارلیمانی امور نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں

وزارت پارلیمانی امور نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 6سال کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے،پنجاب میں ایک کروڑ 46 لاکھ اور سندھ میں 53 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا،خیبر پختونخوا 72 لاکھ ،بلوچستان12 لاکھ ،اسلام آباد میں 3 لاکھ 90 ہزار ووٹرز کا اضافہ ہوا۔

پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد7 کروڑ 53 لاکھ ہے،سندھ میں 2 کروڑ 77 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہیں،خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کڑور 25 لاکھ ہے۔

بلوچستان میں 55 لاکھ 26 ہزار ووٹرزرجسٹرڈ ہے،اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 54 ہزار تک پہنچ گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply