0

بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے مؤقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام مشق ہے، آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے مؤقف کے مردے گھوڑے میں جان ڈالنے ناکام مشق ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل افسر نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر انتہائی وحشیانہ جبر کی ذاتی طور پر نگرانی کی، بھارتی آرمی چیف کے ریمارکس بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں بربریت سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ اندرونی طور پر اقلیتوں پر جبر اور بھارت کے بین الاقوامی جبر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، ایسے سیاسی،غلط بیانات بھارتی فوج کو سیاست زدہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں، پاکستان ایسے بے بنیاد بیانات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply