وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے اعتراضات میں ایف اے ٹی ایف کا ذکر نہیں، مدارس رجسٹریشن کو ایف اے ٹی ایف سے جوڑنا خیال آرائی کے مترادف ہے۔
جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے بل پر قانونی اور آئینی اعتراضات لگائے جس پر سیاست کرنا کسی کے حق میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون سازی کا طریقہ کار آئین میں واضح ہے،صدر کے اعتراضات کی تصحیح پارلیمان سے ہونی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدر اور پارلیمنٹ کے اختیارات کو ہدف بنانے سے گریز کرنا چاہیے۔