0

کراچی ائیرپورٹ پر بھارتی مسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھارت کے مسافر بردار طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ائیر پورٹ پر دہلی سے جدہ جانے والی بھارتی پروازنے ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

سی سی اے ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے نے مرد مسافر کو آکسیجن فراہم کی تاہم حالت خراب ہونے پر پائلٹ نے کراچی ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔

انسانی ہمدردی کے تحت مسافر بردار طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی، جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی میڈیکل ٹیم نے جہازمیں جاکرمسافر کو طبی امداد دی۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق مسافر کو طبی سہولت ملنے کے بعد بھارتی مسافر طیارے نے اپنی منزل کی جانب دوبارہ اڑان بھری۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply