0

لاہور میں ہیوی ٹریفک اور دھواں چھوڑنے والی ہر قسم کی وہیکل پر پابندی عائد

لاہور میں جمعہ اور اتوار کوہیوی ٹریفک اور دھواں چھوڑنے والی ہرقسم کی وہیکل پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

حکومت پنجاب کا کہنا ہے لاہور میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے پر جمعہ اور اتوار کومکمل پابندی ہوگی،لاہورمیں جمعہ اور اتوار کو ہیوی ٹریفک، ٹریکٹر ٹرالی اورلوڈرکو داخلےکی اجازت نہیں ہوگی۔

ڈی ایس پیز کی نگرانی میں لاہور کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات کردی گئی ہے۔

دوسری جانب آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سرفہرست ہے،لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 1581ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply