عدالت نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں خارج کیں۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
عدالت نے آٹھ نومبر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔









