0

 سابق چیف جسٹس پرحملہ، لندن پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ

لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کے سلسلے میں لندن پولیس کے وفد کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا۔

لندن پولیس کے وفد کو پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران نے واقعے کے حوالے سے بریفنگ دی، لندن پولیس نے  مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی، واقعے کی ویڈیوز کے ذریعے تفتیش کا عمل آگے بڑھا رہی ہے۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانوی وزارت خارجہ کے ذریعے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی۔

حکومت نے جسٹس عیسیٰ پر لندن میں حملے میں ملوث 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کر لیے جن میں شایان علی اور پی ٹی آئی رہنما ملائکہ بخاری کا نام بھی شامل ہے۔

پی سی ایل میں ان تمام افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں جو نام مقدمے میں درج ہیں، 23 افراد کے علاوہ 153 مزید افراد کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں تاہم ان 23 افراد کے پاسپورٹ معطل کردیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply