0

ظہور پیلس تقسیم کیس، چودھری شجاعت، پرویز الٰہی طلب

ظہور پیلس تقسیم کیس میں عدالت نے دونوں فریقین کو آج 14 نومبر کیلئے اصالتا طلب کرلیا۔

سول جج  گجرات شیر حسن پرویز نے چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے ظہور پیلس کی تقسیم کے کیس میں 9 اے کی کاروائی کیلئے مدعی مقدمہ چوہدری شجاعت حسین اور مدعا علہیم چوہدری پرویز الہی وغیرہ کو اصالتا طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت آج 14 نومبر کو ہوگی اگر فریقین میں راضی نامہ ہوگیا تو کیس کا فیصلہ ہوجائے گا بصورت دیگر آئندہ پیشی پر سٹے کی درخواست پر بحث ہوگی ۔

چوہدری شجاعت حسین نے کیس بذریعہ مختارخاص پولیٹیکل سیکرٹری ٹو وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین حافظ عقیل جلیل دائر کررکھا ہے اس کیس میں چوہدری شفاعت حسین کا جواب دعوی کا رائٹ کلوز ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply