0

وزارت داخلہ کا چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو اہم مراسلہ ارسال

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ایس سی او کے دوران اسلام آباد میں کسی جلسے یا دھرنے کی اجازت نہیں۔

وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اور آئی جی پولیس کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایس سی او کے دوران سیکیورٹی اور امن و امان کے اقدامات کیے جائیں۔

اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے احکامات دئیے کہ شہر میں کوئی بھی غیر قانونی احتجاج نا ہو۔

عدالت نے احکامات دئیے ایس سی او کے دوران شہر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال نا بنے،عدالت نے 5 اکتوبر کو تاجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی درخواست پر احکامات د ئیے۔

فریقین نے ہائیکورٹ کو یقین دلایا ایس سی او کے دوران احتجاج نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply