0

سونا 2 لاکھ 66 ہزار 3 سو روپے فی تولہ ہو گیا

سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے، سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر چلی گئی ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 سوروپے کا اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 66 ہزار 3 سو روپے کا ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے کا اضافہ ہوا جس سے قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 309 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 11 ڈالر کا اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 2577 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2950روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2529.14روپے کی سطح پربرقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply