وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے قومی ہیرو ارشد ندیم کیلئے ذاتی حیثیت میں 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم پورے پاکستان کا فخر ہے ،میں ارشد ندیم کو ذاتی حیثیت سے بطور انعام پیسے دوں گا،سرکاری خزانے کا پیسہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے۔
ہم عوام کے پیسے کے امین ہیں،ہم عوام کے ٹیکس کےپیسے ان پر ہی خرچ کریں گے،ارشد ندیم تین دن کیلئے خیبر پختونخوا آئے،میرے صوبے کے کھلاڑیوں کو 3دن کی ٹریننگ دیں۔
ہم اپنے شارٹ کیمپ میں ان ایٹھلیٹس کو ٹریننگ دیں گے،ہمارے صوبے میں جیولن کے بہترین کھلاڑی موجود ہے ہیں ،قوم کی نظریں اس وقت نوجوان طبقے پر ہیں۔