پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی جناح ہاؤس جلاؤگھیراؤ اور9مئی کے مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نےسابق چیئرمین تحریک انصاف کی اڈیالہ جیل پہنچ کرباضابطہ گرفتاری ڈالی۔ بانی پی ٹی آئی سے ریاست مخالف اکسانے کی دفعات کےتحت تفتیش کی جائے گی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9مئی کے12مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سےبانی پی ٹی آئی کولاہورمنتقل کرنےکی استدعا کی،عدالت نے سیکیورٹی خدشات کےباعث بانی پی ٹی آئی کومنتقل کرنےکی اجازت نہیں دی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر کو بانی پی ٹی آئی ویڈیولنک کےذریعے لاہورکی اے ٹی سی میں پیش ہوں گے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں، 4 مقدمات میں انہوں نے ضمانت کروارکھی ہے۔