0

پنجاب، 8 اور 9 محرم الحرام کو مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب بھر میں 8 اور 9 محرم الحرام کو طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں آج رات سے بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہونے کا امکان ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ پیر اور منگل تک جاری رہ سکتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت مدِنظر رکھ کر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ رکھیں۔ خستہ حال چھتوں کے اوپر محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے۔

اس حوالے سے ڈی جی، پی ڈی ایم اے نے کہا کہ دریاؤں، ندی اور نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کریں، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے موسم کی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply